شہناز گل بھی پاکستانی ڈراموں کی فین نکلیں

بھارتی اداکارہ اور ماڈل شہناز گل نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور اس کے فنکاروں کی کھل کر تعریف کر دی۔ایک حالیہ انٹرویو میں شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈراموں میں رشتوں اور محبت کو انتہائی خوبصورتی اور حقیقت کے قریب انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں محبت دکھانے کے لیے غیر ضروری جسمانی قربت پر انحصار نہیں کیا جاتا بلکہ جذبات، تاثرات اور مضبوط اداکاری کے ذریعے کہانی کو آگے بڑھایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کرداروں کے درمیان رومانس زیادہ حقیقی محسوس ہوتا ہے۔ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو رومانوی کہانیوں کے حوالے سے بے مثال قرار دیتے ہوئے اپنے پسندیدہ سیریلز میں ’میری زندگی ہے تو‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کا نام بھی لیا۔انہوں نے پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور خاص طور پر ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو سراہا۔



