Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

آسکر ایوارڈ یافتہ آئیرش گلوکار گلین ہینسارڈ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آئرش گلوکار، نغمہ نگار اور فلم ’ونس‘ کے اسٹار گلین ہینسارڈ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کے روز ڈبلن میں انتقال کر گئے۔گلین ہینسارڈ نے کم عمری میں موسیقی کا سفر شروع کیا اور 1990 میں آئرش بینڈ ’دی فریمز‘ کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں وہ 2007 کی مشہور میوزیکل فلم ’ونس‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فلم کے لیے گایا گیا ان کا معروف گانا ’فالنگ سلولی‘ بہترین اوریجنل گانے کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتنے میں کامیاب رہا۔گلین ہینسارڈ کی وفات پر ان کے مداح گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button