Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

شیوانگی جوشی کا بچپن میں ہراسانی کا سامنا کرنے کا انکشاف

بھارتی ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی نے ’لاک اپ 2‘ میں بچپن کے ایک انتہائی تکلیف دہ تجربے کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔شیوانگی جوشی نے لاک اپ شو کی حالیہ قسط میں اپنی بچپن کی تلخ یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں ان کے خاندان کے ایک قابلِ اعتماد شخص نے ان کے اعتماد کا فائدہ اٹھایا، جس کے اثرات ان کی زندگی پر طویل عرصے تک رہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص ان کی والدہ کا قریبی اور قابلِ اعتماد جاننے والا تھا، جسے وہ ’ماماجی‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔ وہ بچپن سے ہی اداکاری کی خواہش رکھتی تھیں اور ممبئی جا کر اپنے کیریئر کا آغاز کرنا چاہتی تھیں، جس صورتحال کا اس شخص نے فائدہ اٹھایا۔اداکارہ نے بتایا کہ ’’ابتدا میں مجھے اس کے رویے کی نوعیت سمجھ نہیں آئی، وہ شخص مجھے اداکاری کے لیے گاڑی چلانا سیکھنے کا کہتا تھا اور اسی بہانے میرے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتا تھا۔‘‘شیوانگی کے مطابق بعد میں اس شخص نے ان سے فلموں میں مختلف نوعیت کے مناظر کے بارے میں بات کی اور ایسا رویہ اختیار کیا جس سے وہ خود کو غیر محفوظ اور بے آرام محسوس کرنے لگیں۔ جب انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ خوش قسمتی سے اسی دوران ان کے والدین گھر واپس آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button