Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی نئی سیلفی ، کیا طلاق کی افواہیں غلط ہیں؟

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی نیویارک میں ایک مداح کے ساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کیونکہ کئی سالوں سے جوڑے کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ابھیشیک اور ایشوریا ایک مداح کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر ہلکی مسکراہٹ ہے جبکہ ابھیشیک نے سیاہ کیپ اور چشمہ پہن رکھا ہے اور ایشوریا کھلے بالوں اور سرخ لپ اسٹک میں نظر آرہی ہیں۔ابھیشیک اور ایشوریا گزشتہ کئی ماہ سے اپنی شادی میں مبینہ اختلافات کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم دونوں نے ان افواہوں پر اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ایسے میں نیویارک سے سامنے آنے والی اس تصویر کو مداح دونوں کی ایک ساتھ موجودگی کی خوشگوار جھلک قرار دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور کئی مداحوں نے اسے جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی امید سے بھی جوڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button