Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں بے شمار کامیابیوں کے بعد اب ہالی ووڈ کا رخ کر لیا ہے۔النصر کے کپتان اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ’ڈے ونز‘ کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جہاں وہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔یہ سیریز رونالڈو کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ’یو آر-مارو اسٹوڈیوز‘ تیار کر رہی ہے جسے انہوں نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔میتھیو وان اس سے قبل کئی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ڈرامے کی کاسٹ میں سابق فرانسیسی اسٹار تھیری ہنری، اداکار ڈیمین لیوس، برطانوی ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات شامل ہیں۔کہانی ایک فرضی فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کے گرد گھومتی ہے جو جدید فٹبال کی چمک دمک کے پیچھے چھپی طاقت کی سیاست اور سخت مقابلے کا سامنا کرتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شو کی شوٹنگ شمال مغربی لندن میں جاری ہے جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابی حاصل کر سکتی ہے اور فٹبال کی دنیا کا ایک منفرد اور سنجیدہ رخ ناظرین کے سامنے پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button