Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

خبردار! اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی غلطی نہ کیجئے

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، کیونکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ان تصاویر کا خطرناک انداز میں غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق معمول کی خاندانی تصاویر بھی سائبر جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ لگنے کے بعد جعلی اور نازیبا مواد میں تبدیل کی جا سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویر شیئر کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان، جسے ماہرین ’شرینٹنگ‘ (Sharenting) کہتے ہیں، نے نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ والدین اکثر یادگار لمحات دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے تصاویر پوسٹ کرتے ہیں، مگر یہی مواد بعض اوقات بچوں کی پرائیویسی اور تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر مصنوعی ذہانت کے ذریعے عام تصاویر کو حقیقت سے قریب تر جعلی تصاویر اور ویڈیوز میں تبدیل کر رہے ہیں، جنہیں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق غیر قانونی مواد تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button