Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے ہیں، جن میں آئی پیڈ او ایس 26.6، واچ او ایس 26.6، ٹی وی او ایس 26.6، میک او ایس 26.6 اور دیگر اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ یہ ورژن عام طور پر عوامی ریلیز سے قبل آخری مرحلہ تصور کیے جاتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق آر سی ورژن وہی سافٹ ویئر بلڈ ہوتے ہیں جو کامیاب جانچ کے بعد صارفین کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اگر آخری لمحات میں کسی خرابی کا پتہ چل جائے تو ایپل نظرثانی شدہ آر سی ورژن بھی جاری کر سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی او ایس 26.6 اور دیگر ’او ایس 26‘ اپ ڈیٹس میں اس بار نمایاں نئے فیچرز شامل نہیں کیے گئے بلکہ زیادہ تر توجہ کارکردگی، استحکام اور اندرونی بہتریوں پر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایپل کی اگلی بڑی سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، جن میں آئی او ایس 27، آئی پیڈ او ایس 27 اور میک او ایس گولڈن گیٹ شامل ہیں، رواں سال کے آخری سہ ماہی میں متعارف کرائی جائیں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیر متوقع مسئلہ سامنے نہ آیا تو او ایس 26.6 سیریز کی اپ ڈیٹس آئندہ ایک ہفتے کے اندر تمام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button