Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کیا کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا اس ہفتے شادی کر رہے ہیں؟

فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی رواں ہفتے شادی کی خبریں گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ان افواہوں کی حقیقت کچھ اور ہے۔پرتگالی ٹی وی پروگرام وی+ فاما میں میزبان ایڈریانو سلوا مارٹنز نے دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو اور جارجینا یکم اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ان دونوں کی شادی پرتگال کے تاریخی مقام کوئنتا دا ریگلیرا میں ہو گی، جہاں مہمانوں کے لیے سیاہ لباس پہننے کی شرط ہو گی۔تاہم ہسپانوی میگزین ’ہولا‘ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی کہ رونالڈو اور جارجینا کی شادی اس ہفتے نہیں ہو رہی۔ہولا کے مطابق جس مقام کو شادی کے لیے مختص کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، یکم اگست کو معمول کے مطابق سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا اور اسی شام وہاں ایک الگ میوزیکل پرفارمنس بھی شیڈول ہے، جس سے وہاں کسی بڑی نجی شادی کی تقریب کے انعقاد کا امکان کم ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ ہیں جبکہ دونوں نے اگست 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ رونالڈو نے 2025 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ کے بعد جارجینا سے شادی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button