Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اداکارہ ایشا رِکھی نے گلوکار بادشاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: پنجابی اداکارہ اور ماڈل ایشا رِکھی نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر معروف ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایشا رِکھی سے پوچھا گیا کہ وہ اور بادشاہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کرتے۔ اس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا،میرے خیال میں اس سوال کا جواب میرے شوہر کو دینا چاہیے،اور ساتھ ہی بادشاہ کو ٹیگ بھی کر دیا۔یہ تصدیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں ایشا رِکھی کی والدہ پونم رِکھی کی جانب سے شادی کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد دونوں کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔ اس کے علاوہ بادشاہ کی جانب سے شیئر کی گئی اسرار بھری خاتون کی تصاویر نے بھی مداحوں میں تجسس پیدا کر رکھا تھا۔تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے ایشا رِکھی نے گلوکار بادشاہ کے ساتھ اپنی ایک محبت بھری تصویر بھی شیئر کی، جس کے بعد مداحوں کو ان کے رشتے کی باضابطہ تصدیق مل گئی۔ سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد دونوں شخصیات کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button