کورونا کے کیسز 43 ہزار 966 ہوگئے، 939 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 966 ہوگئی جب کہ 939 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 957 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 292 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، اسلام آباد 1034، گلگت بلتستان 550 اور آزاد کشمیر میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 12 ہزار 489 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے