غزہ:غزہ پر اسرائیلی فورسز کے غاصبانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال اور المواسی کیمپ کو نشانہ بنایا، بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو آگ لگ گئی جس کے باعث 7 افراد شہید ہوگئے۔غزہ سٹی میں سکول پر بمباری میں 8 اور گاڑی پر حملے میں 4 افراد شہید ہوئے، رفاہ میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ، خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے گھر کونشانہ بنایا جس میں 3افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی، ماں بچیوں کو قطرے پلا کر گھر پہنچی ہی تھی کہ صیہونی فوج نے بمباری کردی۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں، حماس نے جوابی حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی تعداد 45 ہزار 250 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 7ہزار6سو سے تجاوز کر گئی۔
0