بھارت کی ٹینس آئیکون ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی ایک بار پھر افواہوں کی زد میں آگئے۔سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا، ان تصاویر میں وہ دونوں بظاہر ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔فیس بک اور انسٹاگرام پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ان تصاویر پر کافی چہ مگوئیوں ہورہی ہیں اور کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رشتہ میں ہیں یا شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ افواہیں اس وقت مزید بڑھیں جب اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک تقریب کے لیے بھارت کا دورہ کیا جس کا تعلق محمد شامی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے تھا۔یہ افواہویں بھی گردش میں ہیں کہ دونوں نے دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارا تھا تاہم جب وائرل تصاویر کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا ہے کہ یہ AI سے تیار کی گئی جعلی تصاویر ہیں۔مزید برآں نہ تو ثانیہ مرزا اور نہ ہی محمد شامی نے ان افواہوں پر کوئی بیان دیا ہے بلکہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے کیریئر میں مصروف ہیں، ثانیہ مرزا ابوظہبی میں ورلڈ ٹینس لیگ کی نشریات میں شریک ہیں جبکہ شامی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔
0