Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئی ہیں، جس کے بعد انہیں کم از کم چھ ہفتے تک مکمل آرام کرنے اور باقاعدہ علاج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چوٹ کی شدت کے باعث ان کے آئندہ فلمی منصوبوں کی شوٹنگ بھی وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا ایک ڈانس سین کی عکسبندی کروا رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ شدید متاثر ہوا اور پٹھا اپنی جگہ سے الگ ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کے ساتھ بحالی صحت کی تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ متاثرہ حصہ دوبارہ درست انداز میں بحال ہو سکے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی آنے والی فلموں ’رن بالی‘ اور ’میسا‘ کی شوٹنگ میں مسلسل مصروف تھیں، جہاں انہیں ایکشن اور ڈانس کے مشکل مناظر انجام دینا پڑ رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق مسلسل جسمانی مشقت کے باعث ان کے جسم پر غیر معمولی دباؤ پڑا، جو اس انجری کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی چوٹ عام طور پر پیشہ ور کھلاڑیوں میں دیکھی جاتی ہے، اس لیے رشمیکا مندانا کی انجری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران کتنی سخت جسمانی سرگرمیوں سے گزر رہی تھیں۔ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ اداکارہ کو مکمل صحت یاب ہونے تک باقاعدہ علاج اور فزیوتھراپی سے گزرنا ہوگا، جبکہ ان کی طبی کیفیت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ مکمل بحالی کے بعد ہی انہیں دوبارہ فلموں کی شوٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button