0

سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتی دفتر کھول لیا

افغانستان میں 2021 میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے سعودی عرب نے پہلی بار کابل میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب نے سفارت خانہ بند کردیا تھا۔بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ برس فروری میں سعودی سفارتی عملہ واپس اپنے وطن چلا گیا تھا تاہم اب اس معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو سفارتی خادمات کی فراہمی کے لیے کابل میں سفارتی مشن کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔سعودی سفارتی خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ سفارتی مشن کا آغاز اس کی غمازی کرتا ہے۔طالبان حکومت نے بھی سعودی عرب کے سفارتی مشن کے آغاز کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں