کھیل
پیراگوئے کے المیرون نئے قانون کا پہلا شکار بن گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون ایک منفرد وجہ سے ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ترکی کے خلاف گروپ میچ کے دوران المیرون نے گفتگو کرتے وقت اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپ لیا جسے نئے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں المیرون ترکی کے کھلاڑی میرت مولدر سے بات کر رہے تھے۔اس دوران مولدر نے فوری طور پر قریب موجود آفیشل کی توجہ اس جانب دلائی۔بعد ازاں وی اے آر نے واقعے کا جائزہ لیا جس کے بعد ریفری ایوان بارٹن نے المیرون کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھا دیا۔تاہم المیرون کے باہر جاتے وقت پیراگوئے کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جو اس نے کھیل کے اختتام تک برقرار رکھی۔فٹبال حلقوں میں اس فیصلے پر بحث جاری ہے تاہم قوانین کے مطابق ریفری اور وی اے آر کے اقدام کو درست قرار دیا جا رہا ہے۔



