Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کیخلاف آخری ٹی20 میچ میں کامیابی مل گئی

پاکستان ویمن ٹیم کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں کامیابی مل گئی جبکہ میزبان ٹیم نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا ویمن نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 6 وکٹوں پر 113رنز بنائے تھے۔پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 4وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم کی طرف سے عائشہ ظفر نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ منیبہ نے 19، شوال نے 21، ام ہانی نے 8 اور سائرہ جبین نے 12 رنز بنائے۔ ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button