انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم کی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کیخلاف بیٹنگ

انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے معروف فٹبالر جوڈ بیلنگھم کی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے خلاف بلے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔دونوں کھلاڑیوں کی یہ دوستانہ ملاقات دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے دوران برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں برمنگھم فینکس اور ویلش فائر کے میچ کے موقع پر ہوئی جہاں عثمان طارق برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مختصر سیشن کے دوران بیلنگھم نے بیٹ تھام کر عثمان طارق کی پراسرار اسپن بولنگ کا سامنا کیا اور مختلف شاٹس کھیلنے کی کوشش کی۔چیلنج مکمل ہونے پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر خوشگوار انداز میں ملاقات کا اختتام کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔کرکٹ اور فٹبال کے مداحوں نے اس منفرد ملاقات کو خوب سراہا اور دونوں اسٹارز کی دوستانہ کیمسٹری کی تعریف کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل بھی جوڈ بیلنگھم نے برمنگھم فینکس کی ٹریننگ کے دوران عثمان طارق کی بولنگ کی ویڈیو پر ’نائس‘ لکھ کر ردعمل دیا تھا۔



