Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور کے بعد مظفرآباد اور پنجاب میں بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دعویٰ، مریم اورنگزیب

مظفرآباد ( آصف اقبال ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں اتوار کو مظفرآباد اور پنجاب میں کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے پارٹی کی کامیابی کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ "الحمدللہ میرپور کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن)، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شیر پر مہر لگائی۔” انہوں نے کہا کہ آج مظفرآباد اور پنجاب میں بھی کارکنوں اور ووٹرز کا وہی جوش و جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو میرپور میں نظر آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی کیمپوں کی رونق اس بات کا ثبوت ہے کہ ان شاء اللہ فتح مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی۔ مریم اورنگزیب نے مخالف جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت شکست کے خدشے کے باعث پہلے ہی رونے اور دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہے، اسے سمجھنا چاہیے کہ انتخابات الزام تراشی، دھمکیوں یا احتجاج سے نہیں بلکہ کارکردگی، عوامی اعتماد اور ووٹ کی طاقت سے جیتے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرپور کے بعد اب مظفرآباد اور پنجاب میں بھی "شیر کی دھاڑ” سنائی دے گی، جبکہ اگلا مرحلہ پونچھ کا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور ان شاء اللہ وہاں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں پر آج ہونے والی پولنگ کے نتائج کا سیاسی جماعتوں اور عوام کو بے چینی سے انتظار ہے، کیونکہ انہیں آئندہ سیاسی منظرنامے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button