Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ماضی میں دونوں کے درمیان قربت اور ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرتی رہی تھیں، تاہم اب ایک سینئر بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نے اپنے تعلقات کے دوران مبینہ طور پر خفیہ شادی بھی کر رکھی تھی۔بھارتی فلمی صحافی جیوتی وینکٹیش نے ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس مبینہ شادی کے بارے میں معلومات معروف اداکار چرنجیوی سے ملیں۔ ان کے مطابق یہ ملاقات فلم ’جینٹل مین‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں چرنجیوی نے ان سے سوال کیا کہ وہ فلمی دنیا کی ہر بڑی خبر لکھتے ہیں، مگر رام گوپال ورما اور ارمیلا کی شادی کا ذکر کیوں نہیں کیا۔جیوتی وینکٹیش کے مطابق جب انہوں نے اس دعوے کے ثبوت کے بارے میں استفسار کیا تو چرنجیوی نے بتایا کہ یہ شادی آندھرا پردیش کے ایک مندر میں انجام پائی تھی۔ صحافی کا کہنا ہے کہ انہیں اس پجاری کا فون نمبر بھی فراہم کیا گیا جس نے مبینہ طور پر شادی کی رسم ادا کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ خبر شائع کرنے سے پہلے انہوں نے تصدیق کے لیے ارمیلا ماتونڈکر سے رابطہ کیا۔ ان کے بقول، اداکارہ یہ بات سن کر جذباتی ہو گئیں اور روتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بارے میں ایسی خبر کیسے لکھ سکتے ہیں، جبکہ وہ انہیں انڈسٹری میں ان کے ابتدائی دنوں سے جانتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button