کھیل
بھارت: مس فیلڈ پر گیند کو غصے میں لات مارنے والے فیلڈر پر قسمت مہربان

دہلی پریمیئر لیگ 2026 میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ کرکے میچ برابر کردیا۔بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں آؤٹر دہلی واریئرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا۔بلے باز پرتھم سلوجا نے گیند کو مڈ آف کی جانب کھیلا اور رن لینے کے لیے دوڑے، فیلڈ پر موجود ہمت سنگھ گیند کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ گیند ہاتھ سے نکلنے پر انہوں نے غصے میں اسے لات مار دی جو سیدھی اسٹمپ سے جا ٹکرائی اور بیلز گر گئیں جبکہ بلے باز ابھی کریز تک نہیں پہنچ سکا تھا۔



