Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

60 سالہ سفر: کیسے کشور کمار کا گانا پوری دنیا میں ’جین زی‘ کی آواز بن گیا؟

بھارت میں حالیہ طلبہ احتجاج کے دوران جہاں نوجوانوں نے منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، وہیں ایک 60 سال پرانا گانا بھی جین زی کی آواز بن کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں نوجوانوں نے مختلف فلمی گانوں پر پرفارم کیا، جبکہ کچھ شرکا نے اسپائیڈر مین، بیٹ مین اور ہلک سمیت مشہور سپر ہیروز کا روپ دھار کر بھی احتجاج کیا۔اسی دوران کشور کمار کے معروف گانے ’میرے محبوب قیامت ہو گی‘ کے ایک ریمکس نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔اس گانے کا یہی حصہ 2019 میں سوشل میڈیا پر پہلی بار مقبول ہوا تھا جب انفلوئنسر فیصل شیخ اور حسنین خان نے اسے اپنی ویڈیوز میں استعمال کیا۔بعدازاں اس گانے پر مخصوص انداز میں سر ہلانے کا ٹرینڈ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پھیل گیا اور متعدد صارفین نے اس کی نقل میں ویڈیوز بنائیں۔تاہم موجودہ وائرل ورژن کشور کمار کی اصل ریکارڈنگ نہیں بلکہ گلوکار ابھے جین کی آواز میں پیش کیا گیا ورژن ہے، جسے بعد میں ڈی جے لکشمن راوت اجمیر، ڈی جے راجو اور ڈی جے گِردھاری نے ریمکس کیا۔رپورٹ کے مطابق اس ریمکس کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button