Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ میں جدید ترین امریکی تھاڈ سسٹم کے 80 فیصد میزائل ختم ہوگئے

واشنگٹن: میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکا کے جدید فضائی دفاعی نظاموں کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آ گئی ہے، جس پر امریکی فوجی قیادت کو تشویش لاحق ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی فوج اپنے ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس نظام کے تقریباً 80 فیصد میزائل انٹرسیپٹرز استعمال کر چکی ہے، جبکہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے تقریباً نصف میزائل بھی خرچ ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں باخبر ذرائع اور حالیہ فوجی انوینٹری جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سینئر کمانڈرز نے نجی سطح پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پینٹاگون کے مجموعی اسلحہ اور دفاعی میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔اس سے قبل بھی پیٹریاٹ میزائلوں کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے خدشات سامنے آ چکے تھے، تاہم اب پہلی مرتبہ تھاڈ سسٹم کے میزائلوں کی شدید کمی کی اطلاعات بھی منظر عام پر آئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی دفاعی تیاری اور مستقبل میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے تناظر میں ان ذخائر کی بحالی امریکی محکمہ دفاع کے لیے ایک اہم چیلنج بن سکتی ہے۔تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے سی این این کی اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔دفاعی ماہرین کے مطابق جدید فضائی دفاعی نظاموں کے میزائل تیار کرنے میں کافی وقت اور بڑے مالی وسائل درکار ہوتے ہیں، اس لیے اگر ذخائر واقعی اس حد تک کم ہوئے ہیں تو امریکا کو اپنی دفاعی پیداوار اور سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button