Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

نورا فتیحی کا مراکش فٹبالر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر ردعمل، اداکارہ نے حقیقت بیان کر دی

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر، گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے مراکش کے اسٹار فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے۔حالیہ انٹرویو میں نورا فتحی نے یاسین بونو کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے قریبی دوست ہیں اور ان کی شخصیت کو بے حد سراہتی ہیں۔نورا فتحی کا کہنا تھا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں اژ کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر موقع پر اپنے دوست کی کامیابیوں کا جشن مناتی ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق یاسین نہایت شائستہ، عاجز اور نرم مزاج انسان ہیں، جن کی تمام تر توجہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، سخت محنت اور تربیت پر مرکوز رہتی ہے۔نورا فتحی نے یہ بھی کہا کہ یاسین بونو سوشل میڈیا کی چمک دمک سے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں، یہی خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button