کھیل
گھانا: گول کیپر نے مبینہ طور پر مخالف کھلاڑی کو جان سے مار دیا

گھانا میں فٹبال میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے کھیل سے وابستہ افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔ایک مقامی میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی مخالف ٹیم کے گول کیپر سے شدید ٹکر کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔اس دل دہلا دینے والے حادثے نے شائقین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران ہونے والی یہ ٹکر نہایت خطرناک تھی جس کے باعث کھلاڑی کو شدید چوٹیں آئیں۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی جسے دیکھ کر دنیا بھر کے فٹبال مداح افسردہ اور پریشان ہیں۔



