Select Language
بین الاقوامی

بھارت کی اہم شخصیات بھی پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی کے معترف بن گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو نہ صرف عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ بھارت میں بھی غیر معمولی طور پر پاکستانی سفارتکاری کی تعریف سامنے آ رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جہاں بھارتی صارفین، تجزیہ کاروں اور دانشوروں نے کھل کر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اور مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پیشرفت ایران کے لیے کامیابی اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتا تھا، وہاں خود بھارت تنہائی کا شکار ہو گیا۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔معروف بھارتی مصنف اتل کھتری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان کے لیے یہ ٹوئٹ کروں گا‘، اور دنیا میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button