Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

کیا آپ ’عقابی نظر‘ رکھتے ہیں؟ اس تصویر میں چھپا ’انسان‘ ڈھونڈ کر دکھائیں!

انٹرنیٹ کی دنیا میں آئے دن ایسی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جو انسانی دماغ کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں۔ان تصویری پہیلیوں کو انگریزی میں ’آپٹیکل الیوژن‘ یعنی نظر کا دھوکا کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات چیزیں ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتی ہیں لیکن ہمارا دماغ انہیں سمجھنے میں وقت لیتا ہے۔آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی ہی تصویر لے کر آئے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسی پہیلیوں کو حل کرنے سے نہ صرف انسان کی مشاہداتی صلاحیتیں تیز ہوتی ہیں، بلکہ یہ آپ کے آئی کیو لیول کو بھی جانچنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔اس وقت انٹرنیٹ پر موجود ایک گھنے جنگل کی تصویر نے لاکھوں صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بظاہر تو یہ صرف درختوں، پتوں اور گھاس پھوس کا ایک خوبصورت منظر معلوم ہوتا ہے، لیکن حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔اس تصویر میں ایک شکاری یا انسان بہت ہی مہارت کے ساتھ چھپا ہوا ہے، جو خود کو جنگل کے ماحول میں اس طرح ضم کر چکا ہے کہ پہلی نظر میں اسے دیکھنا ناممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button