Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی والدہ اور بیٹی کے ساتھ وقت بتانے کی تصاویر وائرل

جیجی حدید کی بریڈلی کوپر کی والدہ اور بیٹی کے ساتھ پیرس میں وقت گزارنے کی تصاویر نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔رپورٹس کے مطابق جیجی حدید کو اتوار کے روز پیرس کی ایک مصروف سڑک پر بریڈلی کوپر کی والدہ گلوریا اور ان کی بیٹی لیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ تینوں ایک ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں، جس سے گیگی کی بریڈلی کی فیملی کے ساتھ قربت بھی نمایاں ہوئی۔جی جی نے اس موقع پر سفید بغیر آستین کی شرٹ کے ساتھ پیلے رنگ کی وائیڈ لیگ پینٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے بالوں کی چوٹی، بڑے چشمے اور گولڈ ایئررنگز بھی پہنے ہوئے تھے۔جیجی اور بریڈلی کے حوالے سے شادی کی افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب دونوں کو حال ہی میں ہاتھوں میں گولڈ ویڈنگ رنگز کے ساتھ دیکھا گیا۔اس سے قبل ایک اندرونی ذریعے نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے نیویارک میں خاموشی سے شادی کر لی ہے، جس کے بعد وہ فرانس منتقل ہوئے جہاں بریڈلی اپنی نئی فلم ’اوشنز الیون‘ کے پری کوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button