نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی کی رونمائی، چاروں ٹیموں کے کپتان شریک

نیشنل چیمپئنز کپ کی افتتاحی ٹرافی کی رونمائی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کردی گئی جہاں چاروں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، پاکستان بلوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان، پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب اور پاکستان گرینز کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف شریک ہوئے۔ گرینز کے کپتان شاداب خان تقریب میں موجود نہیں تھے۔نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی۔لیگ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست دو ٹیمیں 18 اگست کو شیڈول فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گا، جس میں تجربہ کار قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔



