Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ہم سے بہتر شطرنج کا کھلاڑی کا کوئی اور نہیں؛ ایران کا ٹرمپ کو جواب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور گھمسان کی جنگ کے دوران امریکا اور ایران ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور دباؤ کی حکمت عملی کو شطرنج کا کھیل قرار دیا تھا جس پر ایران نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روشنی ہو یا اندھیرا، ایرانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ شطرنج کے پیشہ ور کھلاڑی ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب تک امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی اور امریکا کی جانب سے دیگر خلاف ورزیاں ہوتی رہیں گی. آبنائے ہرمز کو محفوظ آبی گزرگاہ قرار دینے کے لیے مطلوبہ شرائط موجود نہیں ہوں گی۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ کو مزید وقت دینے کا عندیہ دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل مذاکرات نہیں کر رہا بلکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکمت عملی کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شطرنج کے کھیل کی طرح ہے۔ایرانی ترجمان نے تاہم واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی اور دیگر خلاف ورزیاں جاری رہنے تک آبنائے ہرمز کو محفوظ آبی گزرگاہ قرار دینے کے لیے ضروری حالات پیدا نہیں ہوسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button