Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا میں بحران شدت اختیار کرگیا، تین بڑی کنفیڈریشنز کا انفینٹینو پر عدم اعتماد

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں صدر گیانی انفینٹینو کے خلاف اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور شمالی و وسطی امریکا اور کیریبین کی تنظیم کونکاکاف نے مشترکہ خط کے ذریعے انفینٹینو کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تینوں کنفیڈریشنز نے ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق میں 20 فیصد حصہ نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی مجوزہ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے نے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ان کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف تھا تاہم شدید مخالفت کے بعد اسے ترک کردیا گیا۔مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملے کی مکمل طور پر آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور فٹبال میں ایسی قیادت ہونی چاہیے جو کھیل کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دے۔ذرائع کے مطابق یوئیفا، اے ایف سی اور کونکاکاف آئندہ فیفا ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button