کھیل
گول کی خوشی میں کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی، وی اے آر نے خوشی بھی چھین لی

برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے دفاعی کھلاڑی جاسی ماراناؤ گول کی خوشی مناتے ہوئے گراؤنڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔جاسی نے چیپیکوئنسے کے خلاف پہلے ہاف میں اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔گول کے فوراً بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔



