Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی ویڈیوز سے ٹیلر سوئفٹ کے گانے اچانک ہٹادیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی بعض ویڈیوز میں استعمال ہونے والے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے ہٹا دیے گئے ہیں۔ سوئفٹ کی موسیقی ماضی میں ٹرمپ کی مہم اور وائٹ ہاؤس کی متعدد ویڈیوز کا حصہ بنتی رہی ہے، تاہم تازہ پیش رفت کے بعد ان گانوں کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس اور ٹیلر سوئفٹ کے نمائندوں نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیوز سے گانے ہٹانے کا فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا اور آیا گلوکارہ یا ان کی ٹیم نے ان کے استعمال پر کوئی اعتراض اٹھایا تھا۔ٹیلر سوئفٹ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سیاسی اختلاف کئی برس پرانا ہے۔ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں سوئفٹ نے ٹرمپ کی حریف ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کی تھی، جبکہ 2020 کی انتخابی مہم کے دوران بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کملا ہیرس کی حمایت کے بعد ٹرمپ نے بھی ٹیلر سوئفٹ کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ بعد میں ان کی مقبولیت اور ظاہری شخصیت کے حوالے سے بھی تنقیدی تبصرے کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button