Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کی جانب سے 37 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی نے 37 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔انادولو ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے 37 فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے لایا گیا۔بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ٹیموں کی حفاظت میں قیدی کریم شالوم ، کریم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے اسپتال پہنچے۔ہسپتال کے باہر منتظر اہل خانہ نے جذباتی مناظر میں اپنے رہائی پانے والے رشتہ داروں کو گلے لگایا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ رہا کیے گئے قیدیوں کے ضروری طبی معائنے اور جانچ پڑتال کی جائے گی۔وزارت نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں ان کی حراست کے دوران شدید اور منظم جسمانی استحصال اور اذیتوں کی وجہ سے ان کی صحت کی حالت انتہائی خراب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button