
لندن: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کے لیے امریکا سے متعدد مطالبات پورے کرنے کی شرط سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً مستحکم رہی ہیں۔تیل کی قیمتوں میں دن کے آغاز پر اضافہ ہوا، تاہم بعد میں ایران کے مؤقف کے باعث یہ تیزی ختم ہوگئی۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کے امکانات پہلے سے کم ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 83.54 ڈالر فی بیرل رہی، جو تقریباً ایک فیصد کمی کے برابر ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 15 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی کے بعد 78.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔



