Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

لائیو نشریات کے دوران نیوز اینکر کی آنکھ لگ گئی، پھر کیا ہوا؟

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر ڈومینک ڈیلن اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں جب وہ لائیو نشریات کے دوران چند لمحوں کے لیے سو گئیں۔ڈومینک ڈیلن فاکس 13 کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ میمفس‘ کی اینکر ہیں۔ 29 جولائی کو پروگرام کے دوران کیمرے کے سامنے بیٹھے بیٹھے انہوں نے چند سیکنڈ کے لیے آنکھیں بند کر لیں اور انہیں اندازہ بھی نہیں ہوا کہ وہ لائیو نشریات میں کب سو گئیں۔جب ڈومینک نے آنکھیں کھولیں تو انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ اگلے شاٹ پر جا چکا ہے۔ انہوں نے بعد میں اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال پر بے حد شرمندہ ہو گئی تھیں اور انہیں لگا جیسے وہ کسی ڈراؤنے خواب سے گزر رہی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button