
امریکہ نے ایران عمان معاہدے کے پیش نظر بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایران کی جانب سے اس پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت بحال کرنے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں وہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ اٹھا لے گا۔امریکہ حکام کے مطابق واشنگٹن کا اقدام مشروط اور مرحلہ وار ہوگا، یعنی ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد کو دیکھا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات اچھی پیش رفت کر رہے ہیں اور معاہدہ جلد ہو سکتا ہے۔



