Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکی سینیٹ نے روس پر نئی پابندیوں اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے روس اور ایران پر مزید پابندیوں سے متعلق ایک اہم بل 86 کے مقابلے میں 11 ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل اب نافذ العمل ہونے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں جائے گا۔بل کا نام Lindsey O. Graham Sanctioning Russia and Iran Act of 2026 ہے جس کا بنیادی مقصد روس کی توانائی کی آمدنی کو محدود کرنا اور یوکرین جنگ کے باعث ماسکو پر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان ممالک پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے جو روسی تیل، گیس یا دیگر اہم توانائی مصنوعات کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔بھارت، چین، جاپان اور بعض یورپی ممالک اس پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں، تاہم 100 فیصد ٹیرف ان ممالک پر فوری طور پر نافذ نہیں ہوا ہے۔ صدر کو اس اختیار کے استعمال کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button