Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 (پلیٹ ڈویژن) میں پاکستان نے شاندار آغاز کردیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف 34-58 سے کامیابی حاصل کی۔گرین شرٹس نے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار افتتاحی فتح اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کیے۔پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف پیرکو کھیلے گا۔دریں اثناء پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button