Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

ایک ماہ تک بغیر دھلائی استعمال ہونے والی منفرد ٹی شرٹ متعارف، کمپنی کا حیران کن دعویٰ

امریکی ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی ہیرکلیون نے ایک ایسی جدید ٹی شرٹ متعارف کرائی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ پہننے کے باوجود اسے 30 دن تک دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس دوران اس میں بدبو بھی پیدا نہیں ہوگی۔کمپنی نے اپنی اس نئی پراڈکٹ کو وی 5.0 ہیرک شرٹ کا نام دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹی شرٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جس کے باعث اسے مسلسل ایک ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس کی تازگی برقرار رہتی ہے۔اگرچہ گرمیوں کے موسم میں، جب زیادہ پسینہ آتا ہے، اس قسم کا دعویٰ غیر معمولی محسوس ہوتا ہے، تاہم کمپنی کا اصرار ہے کہ اس کی منفرد ٹیکنالوجی بدبو پیدا کرنے والے عوامل کو مؤثر انداز میں قابو میں رکھتی ہے۔ہیرکلیون کے مطابق اس ٹی شرٹ کی تیاری میں سات خصوصی اجزا استعمال کیے گئے ہیں، جن میں تانبا، چاندی، زنک، سونا، آتش فشانی راکھ اور دو ایسے اجزا شامل ہیں جن کی تفصیلات کمپنی نے خفیہ رکھی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تمام اجزا کپڑے کی سطح پر لگانے کے بجائے براہِ راست اس کے ریشوں میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی زیادہ دیر تک برقرار رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button