Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

تمنا بھاٹیا کتنی دولت کی مالک ہیں؟ اداکارہ نے کمانے کا اصل مقصد بھی بتا دیا

بھارت کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کہا ہے کہ ان کے لیے دولت کا مقصد صرف پیسہ جمع کرنا نہیں بلکہ اپنی شناخت، قدر اور کامیابی کا سفر طے کرنا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے دولت، کاروبار اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں کہ دنیا کی کوئی بھی دولت انسان اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا۔ اسی لیے وہ دولت بنانے کے عمل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور ان کے لیے اصل خوشی اپنی محنت سے کچھ منفرد اور دیرپا تخلیق کرنے میں ہے۔ ان کے مطابق وہ دولت، اپنی پہچان اور کامیابی کے سفر کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں کیونکہ یہی عمل انہیں حقیقی اطمینان دیتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ایک حد کے بعد انسان پیسے سے مزید کچھ حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسا کام کریں جو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انہوں نے کسی بڑے مقصد کے لیے کام کیا، دولت خود بخود اس کا نتیجہ بن کر سامنے آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button