Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

بالی ووڈ اور بھوجپوری اسٹار اکشرا سنگھ نے آنے والی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں اکشے کمار کے ساتھ کام کے دوران گانے گھس گھس گھس کی شوٹنگ کے موقع پرپیش آنے والے واقعے کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشرا سنگھ نے اکشے کمار کی نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کے گانے ‘گھس گھس گھس’ کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ ہیرو کے ساتھ کردار کو اپنی زندگی کا ایک یادگار موقع قرار دیا اور بتایا کہ جب انہیں پہلی بار یہ پیشکش ملی تو وہ بیک وقت گھبرائی ہوئی بھی تھیں اور بے حد پُرجوش بھی۔رپورٹ میں بتایا گیا یہ گانا اکشے کمار کے ساتھ ایک خصوصی بھوجپوری انداز کے اشتراک کی علامت ہے، جس نے اپنی رنگین جھلکیوں اور بھرپور توانائی سے بھرے مظاہرے کی وجہ سے مداحوں میں پہلے ہی خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔اکشرا سنگھ نے شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ شدید بخار کے باوجود اداکار نے بغیر کسی سستی یا شکایت کے شوٹنگ جاری رکھی اور اکشے کمار کی اپنے کام سے لگن نے سیٹ پر موجود ہر شخص کو متاثر کیا اور بطور فن کار ان پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ شوٹنگ کے دوران انہیں 103 سے 104 ڈگری بخار تھا، میں مسلسل انہیں دیکھ رہی تھی اور مجھے احساس ہوا کہ انہیں اپنے کام اور فن سے کتنی محبت ہے، وہ بڑی ذمہ داری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button