نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے شوہر رشی کپور کی موت کے بعد نیند کے لیے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں نیتو کپور نے بتایا ہے کہ رشی کپور کی وفات کے بعد میں ٹوٹ گئی تھی، ابتدا میں دوستوں نے مجھے تھراپی لینے کا مشورہ دیا لیکن مجھے اس پر یقین نہیں آتا، انسان کو خود مضبوط ہونے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔نیتو کپور نے کہا کہ غم سے بچنے کے لیے میں نے شراب نوشی شروع کردی تھی تاکہ ذہن کو سکون مل سکے اور نیند آجائے مگر میں خود کو اس حالت میں دیکھ کر پریشان بھی تھی۔انہوں نے بتایا کہ کچھ مہینوں بعد پھر میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس کے بعد ایک ڈاکٹر روزانہ میرے گھر آ کر مجھے انجیکشن لگاتا تھا اور اس وقت تک میرے گھر میں رُکتا تھا جب تک میں سو نہیں جاتی تھی۔اداکارہ کے مطابق یہ سلسلہ تقریباً 10 دن تک جاری رہا جس کے بعد میں نے خود کو بہتر محسوس کیا اور آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹ آئی۔



