Select Language
شوبز

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کئی فٹ اونچے اسٹیج پر پہنچ گئی

کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی لینے کیلیے کئی فٹ اونچے اسٹیج پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں ہونے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے کچھ دیر کے لیے محفل کا ماحول بدل دیا۔کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کئی فٹ اونچے اچانک اسٹیج پر پہنچ گئیں اور عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرنے لگیں جبکہ گلوکار اس وقت اپنی پرفارمنس میں مصروف تھے، تاہم انہوں نے صورتحال کو خوشگوار انداز میں سنبھالتے ہوئے مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔واقعہ اس وقت مختلف رخ اختیار کر گیا جب خاتون مداح پہلی تصویر لینے کے بعد بھی اسٹیج سے نیچے نہ اتریں اور مزید سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتی رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button