Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران سے مذاکرات جاری، جنگ جلد ختم ہوگی اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور آبنائے ہرمز بھی دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے اور انہیں یقین ہے کہ موجودہ جنگ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران طویل عرصے تک اس جنگ کو جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اس لیے جلد کسی نہ کسی مثبت پیش رفت کا امکان موجود ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز بھی دوبارہ کھل جائے گی، جس سے عالمی توانائی کی ترسیل معمول پر آ سکے گی۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک الگ بیان میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کام سے انتہائی مطمئن ہیں۔ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ ان کے مطابق امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور صورتحال امریکا کے حق میں جا رہی ہے۔دوسری جانب ایران اس وقت عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت سے متعلق مذاکرات کر رہا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک ایک ایسے ممکنہ انتظامی معاہدے پر غور کر رہے ہیں جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button