بین الاقوامی
دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے کتابیں اسکین کر کے اصل نسخے ضائع کرنے کا انکشاف

دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے کتابیں اسکین کرنے کے بعد اصل نسخے ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ ٹیک کمپنیاں اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے بڑی تعداد میں پرانی کتابیں خرید کر انہیں تیز رفتار مشینوں سے اسکین کرتی ہیں اور بعد میں بعض کتابوں کے اصل نسخے کو تلف کردیا جاتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان میں تاریخی اور نایاب کتابیں شامل ہیں تو یہ انسانی علم اور ثقافتی ورثے کا نقصان ہے۔



