
واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد ہوگئی۔امریکی سینیٹ میں ریپبلکن ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے قرارداد مسترد کرنے میں ری پبلکنز کا ساتھ دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں ایران جنگ میں امریکی شمولیت کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



