Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد لاپتا

افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ سیلابی ریلوں میں بہنے سے 100 افراد لاپتا ہیں۔حکام کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان میں پیر کو آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہیں۔صوبائی دارالحکومت پارون میں دریا کے کنارے قائم دکانوں کی جگہ اب صرف کیچڑ باقی رہ گیا ہے۔افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اور زخمی افراد پارون اور نورستان کے دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، سیلابی پانی کے بعد شہر میں بڑے بڑے پتھر آ گئے ہیں۔افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے متعدد صوبوں میں مزید بارشوں اور طوفانوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو دریاؤں کے کناروں اور سیلاب کے خطرے والے دیگر علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button