
ایران کا جوہری مقام زیرزمین نہایت گہرائی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ ترین سمجھا جاتا ہےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو امریکا کے لیے چھوٹا معاملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بڑی دھمکی دی ہے۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں نائب صدر جے ڈی وینس کے اُس بیان پر تبصرہ کیا جس میں وینس نے موجودہ صورتحال کو جنگ قرار دینے سے گریز کیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگ اسے جنگ نہیں کہتے تاہم وہ اسے فوجی تنازع قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کے بقول یہ امریکا کے لیے چھوٹا معاملہ ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اس سے پہلے بھی وینزویلا سمیت دیگر محاذوں پر کارروائیاں کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ موجودہ تنازع بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین کو ممکنہ امریکی حملے کا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسے بہت جلد شدید حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔تاہم انہوں نے حملے کے لیے کوئی حتمی تاریخ یا وقت نہیں بتایا۔



