Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

مسلسل دو ہیٹ ٹرکس کرنے والے انگلش بولر قومی ٹیم میں شامل

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے 24 سالہ ان کیپڈ فاسٹ بولر ہنری کروکومب کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔سسیکس کے بولر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔کروکومب نے گزشتہ ہفتے سمرسیٹ کے خلاف تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آٹھ دن بعد ایسکس کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔یہ سیزن کروکومب کے لیے شاندار ثابت ہوا ہے۔ وہ جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی مختصر وقت کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیے گئے تھے۔دوسری جانب ڈربی شائر کے ان کیپڈ بیٹر اینیورین ڈونلڈ کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔29 سالہ ڈونلڈ نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 12 میچز کے دوران 489 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button