Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی نے نیا چیٹ جی پی ٹی ماڈل لانچ کردیا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 (جسے ’آسٹرا‘ کا نام دیا گیا ہے) متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی کے مطابق ماڈل نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے دوران غیر متوقع رویہ اختیار کیا تھا۔اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ آسٹرا نے کارکردگی کے اعتبار سے اینتھروپِک کے کلاؤڈ اور گوگل کے جیمینائی سمیت دیگر بڑے اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کمپنی نے اپنے بلاگ میں کہا کہ آسٹرا کمپیوٹر استعمال، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنسی تحقیق اور پیشہ ورانہ کاموں میں جدید ترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق نیا ماڈل کمپیوٹر اور براؤزر کے استعمال میں بھی نئی سطح قائم کرتا ہے اور پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں کو زیادہ رفتار، درستگی اور بہتر فیصلہ سازی کے ساتھ انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آسٹرا کے ایک مظاہرے میں دکھایا گیا کہ ماڈل بیک وقت صارف کی مختلف درخواستوں پر کام کرتے ہوئے پیچیدہ کام بھی انجام دے سکتا ہے، جن میں قانونی معاہدہ تیار کرنا اور ویڈیو گیم بنانا شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button